حکومت نے مسئلہ کشمیر موثر انداز سے اٹھایا، ا قوام متحدہ لاک ڈاؤن ختم کرائے ملتان: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو دوسوتو کیا دوہزار دن بھی ہوجائیں تب بھی انڈیا کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان کی بے مثال جدوجہد کو کم کرسکتاہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھارت کی ظلم وبربریت کی مثالیں پوری دنیا میں زبان زد عام ہورہی ہیں اوراس کا منافقانہ مکروہ چہرہ بھی اقوام عالم میں آشکار ہورہا ہے ،آج کشمیر ایک عالمی مسئلہ بن رہا ہے اور اس کی آزادی کے حق خودارادیت کی آواز یں ہر طرف سے گونجنے لگی ہیں جونہ صرف کشمیریوں کی کامیابی ہے بلکہ حکومت پاکستان کی بھی کشمیریوں کے لئے اخلاقی حمایت کی بہترین کاوش ہے کیونکہ جب سے عمران کی حکومت آئی ہے مسئلہ کشمیر کو اس موثر انداز سے اٹھایا گیا ہے کہ اس کے اثرات ساری دنیا کے سامنے ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی،انہوں نے ا قوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کیا جائے ۔