تازہ ترین

کرکٹ کے لیے نیا گانا 'ہو ہا' ریلیز

کرکٹ-کے-لیے-نیا-گانا-'ہو-ہا'-ریلیز

پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) نے فواد خان کے بعد اب اداکار و گلوکار احمد علی بٹ کے ساتھ مل کر بھی کرکٹ کے لیے ایک اور گانا بنادیا۔'ہو ہا' گانے کی گلوکاری احمد علی بٹ کے ساتھ شفقت امانت علی، ذیشان وکی حیدر اور ثنا ذوالفقار نے کی جس کے بول اور میوزک سن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اسٹیڈیم میں شائقین اس گانے سے یقیناً لطف اندوز ہوں گے۔گانے کی ویڈیو میں شنیرا اکرم، عدنان صدیقی، فواد خان اور فیصل قریشی جلوہ گر ہوئے اور کرکٹ کے لیے اپنا جوش دکھایا۔تحریر جاری ہے https://youtu.be/nIhnt79w3y8 اس گانے کو سن کر بھی ایسا لگ رہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران یہ گانا میدانوں میں ضرور بجایا جائے گا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ذوالفقار جبار خان کا گانا 'کھیل جا دل سے' بھی ریلیز ہوا تھا۔'ہو ہا' کی طرح اس گانے کا میوزک بھی متاثر کن تھا جبکہ اسے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔ https://youtu.be/aYakERoXURw

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں