کراچی: ڈپٹی کمشنرمٹیاری محمد عدنان راشد کا تبادلہ کردیا گیا، رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مٹیاری کا ایڈیشنل چارج شہید بینظیرآباد کےڈپٹی کمشنرشہریار گل میمن کو دے دیا گیا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری منصور علی کو معطل کردیا گیا ہے۔ ہٹائے گئے افسران نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے دی گئی رقم کا غلط استعمال کیا ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی مٹیاری کو زمین کی خریداری کے لیے 4 ارب 9 کروڑ روپے دیے ۔ افسران نے اس رقم سے 70 کلومیٹر کے راستے پر زمین کی خریداری کے نام پر 7 دن میں 1 ارب 82 کروڑ روپے بینک سے کیش نکلوایا جبکہ 4 ارب روپے کی رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرکے 54 کروڑ کا منافع کمایا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ کاشتکاروں کو چیک دینے کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد نے بینک سے ملی بھگت کرکے کیش رقم نکلوائی تھی ۔ سندھ حکومت نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ فیکٹ فائڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری فنانس شہمیر خان بھٹو اور سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن نظیر قریشی شامل کئے گئے ہیں جبکہ کمیٹی کو تین دن میں معاملے کی رپورٹ تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنرمٹیاری محمد عدنان راشد کا تبادلہ کردیا گیا،رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ۔اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری منصور علی کو معطل کردیا گیا ہے۔