تازہ ترین

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز،وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا

کرونا-وائرس-کے-بڑھتے-کیسز،وزرائے-تعلیم-کا-اجلاس-آج-ہوگا

تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی قسم اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ حکام وزارتِ تعلیم کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمو د کریں گے۔ اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوگا، جس میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے اومی کرون کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسمارٹ سلیبس، ہفتے میں 3 دن کلاسز اور ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ ایکسپو سینٹر دوسری جانب کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت پر بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایکسپو سینٹر کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک ہیں، بچوں کے والدین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں بچوں کی ویکسی نیشن نہیں کرا سکے اس لیے یہاں آئے ہیں، ایکسپو سینٹر میں بچوں کے لیے ویکسی نیشن کے اوقات کار بڑھانے چاہئیں۔ شہریوں سے اپیل واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت پر 12 سے 18 سال تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 12 سے 18 سال تک کے بچوں کی کرونا وائرس کی ویکسی نیشن لازمی کروائی جائے۔ کارروائی کا اعلان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو چکی ہے، دوسری جانب پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کیسز کی شرح دوسری جانب پاکستان میں ایک بار پھر کرونا نے سر اٹھانا شروع کر دیا۔ ایک روز میں 2 ہزار 74 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک روز میں مزید 13 افراد کرونا سے جاں بحق ہوگئے، اسلام آباد میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد رہی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں