تازہ ترین

کروناکےباعث ندایاسرکی طبیعت بگڑنےکی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟

کروناکےباعث-ندایاسرکی-طبیعت-بگڑنےکی-خبروں-میں-کتنی-صداقت-ہے؟

عیدسے قبل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی اداکارہ ندا یاسر نے طبیعت شدید ناساز ہونے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ ندا یاسر کےعلاوہ ان کے شوہریاسرنوازاوربیٹی صلہ بھی کرونا کا شکارہوئے اورتینوں فی الحال قرنطینہ میں ہیں۔ سوشل میڈیا پرزیرگردش بعض ویڈیوزاور پیغامات میں کہاگیا کہ یاسر نوازتوٹھیک ہیں لیکن ندا میں کرونا کی علامات شدید ہوچکی ہیں اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔ اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے انسٹاپوسٹ میں ندا نےلکھا ’’میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اللہ کا شکرہےمیں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کی دعائیں ہیں میرے ساتھ اورمیری فیملی بھی ٹھیک ہے ‘‘۔ اداکارہ نے سوشل میڈیاپرزیرگردش اطلاعات سے متعلق لکھا ’’ لوگ میری صحت کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں، ہم گھرپرہیں‘‘۔ عید الفطرکے موقع پر شوہر یاسر نواز اور بیٹی صلہ کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ندا لکھا تھا ’ قرنطینہ پارٹنرز، الحمد اللہ ہم خیریت سے ہیں لیکن کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس لیے آئسولیشن میں ہیں‘‘ ۔ ندا نے اپنے مداحوں سے دُعا کی درخواست کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے دونوں بیٹوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے اور وہ خیریت سے ہیں۔ اس سے قبل قبل ندا اور یاسر نواز سمیت ڈرامہ سیریل ’’ میرا دل میرا دشمن ‘‘ کے مرکزی کرداروں علیزے شاہ اور نعمان سمیع کے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنی ٹویٹ میں بتایاکہ مارننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر،ان کے شوہراوربیٹی کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔ ندا اور یاسر کے علاوہ اداکار نوید رضا بھی کرونا کاسامنا کررہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ میں گھر پر ہی ہوں اور صحتیاب ہورہا ہوں۔ ندا یاسر نے ’’ میرا دل میرا دشمن‘‘ کی کاسٹ کو اپنے شومیں مدعو کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں