تازہ ترین

کراچی: ممتاز عالم دین علامہ عون محمد نقوی کا انتقال ہو گیا

کراچی:-ممتاز-عالم-دین-علامہ-عون-محمد-نقوی-کا-انتقال-ہو-گیا

کراچی: معروف عالم دین علامہ عون محمد نقوی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی عمر 56 سال تھی۔ علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ سہ پہر تین بجے امام بارگاہ شاہ کربلا اولڈرضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ممتاز عالم دین کو وادی حسین قبرستان سپرہائی سے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دنائے فانی کو الوداع کہنے والے معروف عالم دین علامہ عون محمد نقوی ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کے بڑے بھائی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کے معاون خصوصی وقار مہدی نے علامہ عون محمد نقوی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں