کراچی : کراچی کے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں دستی بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اوردو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں کانسٹیبل صابر اور شہزاد جاں بحق ہوئے جبکہ اسلحہ خانے کا انچارج سب انسپکٹر سعید اور کانسٹیبل علی گوہرشامل زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا ہے۔ حکام نے کہا کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر اور سپاہی دستی بم اسلحہ خانے سے باہر لائے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہلکار دستی بم کا معائنہ کرنے کے لیے باہر لائے تھے ، اس دوران پن نکالنے سے دستی بم پھٹ گیا۔ شہید اور زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔