کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا
شائع شدہ تاریخ 09 اپریل, 2026
اس حوالے سے سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس کا کہا ہے کہ سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں 22 سال کے نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریض بفرزون کا رہائشی ہے، رپورٹ مثبت آنے پر اس کو آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کوئی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی۔
سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس نے کہا کہ کراچی میں ایم پاکس کا پہلا کیس مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔