کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب ٹینکر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2026
کراچی-میں-حسن-اسکوائر-کے-قریب-ٹینکر-کی-ٹکر،-موٹر-سائیکل-سوار-جاں-بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد علاقے میں موجود مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی جس نے آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسی مقام سے کچھ دور ہی کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔