پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی، متوفی گارڈن کا رہائشی تھا، حادثے میں متوفی کی بیوی بھی زخمی ہوئی۔
پولیس نے حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت نیاز حسین کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو گارڈن تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کا کریمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔