تازہ ترین

کراچی ، کوئٹہ سے آنیوالی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

کراچی-،-کوئٹہ-سے-آنیوالی-متعدد-ٹرینیں-گھنٹوں-تاخیر-کا-شکار

ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں اور انکے عزیزوں کو شدید پریشانی کا سامنا لاہور: ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول بحال نہ ہوسکا،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ کراچی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 10منٹ ،خیبر میل 1 گھنٹہ 30 منٹ، شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ ،کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 7 گھنٹے 40 منٹ ،کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ ،ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ ،اکبر ایکسپریس 1 گھنٹہ ،پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے 15 منٹ لیٹ ہوئی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں