تازہ ترین

کراچی،حافظ نعیم الرحمن کاٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے بچے کے اہل خانہ سے ملاقات، افسوسناک واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی،حافظ-نعیم-الرحمن-کاٹرالر-کی-زد-میں-آکر-جاں-بحق-ہونے-والے-بچے-کے-اہل-خانہ-سے-ملاقات،-افسوسناک-واقعہ-پر-دکھ-اور-افسوس-کا-اظہار

امیر جماعت اسلامیکراچی حافظ نعیم الرحمن نے لانڈھی نمبر 3میں گزشتہ دنوں ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے 12سالہ وہاج کے گھر جا کر اس کے والد ، چچا اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس افسوسناک واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ بچے کے والد نے بتایا کہ ہیوی ٹریفک رہائشی علاقوں سے گزرتا ہے اور فیوچر کالونی کے ہائیڈرینٹ کے باعث لانڈھی 8ہزار فٹ روڈ تباہ و برباد ہو چکا ہے جس کی وجہ سے حادثات بھی رونماء ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا تو زندگی کی بازی ہار گیا میں چاہتا ہوں کہ کوئی اور بچہ یا فرد اس کی زد میں نہ آئے ۔ حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں کے اندر شدید اشتعال پایا جاتا ہے اورپولیس اور ٹریفک پولیس اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے اس افسوسناک واقعہ کے بعد متعلقہ اداروں کی بے حسی اور لا پرواہی کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کو رہائشی علاقوں سے گزرنے سے روکا جائے اور لانڈھی 8ہزار فٹ روڈ جلد از جلد تعمیر کیا جائے ۔ٹریفک پولیس اور محکمہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور اشتعال دور کیا جائے ۔  جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری راشد قریشی ، الخدمت کے قاضی صدر الدین ، ضلع کورنگی کے نائب امراء عاشق علی خان ، مرزا فرحان بیگ ، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر ماجد شیخ ، ضلع کے ڈپٹی سیکریٹری محمد جمیل ، ناظم ناصر حسین انصاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں