بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ کترینہ کیف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے اپنی صحت یابی کی خوشخبری مداحوں کو سنائی۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ تحریر کیا ’میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے‘۔ کترینہ کیف نے لکھا کہ ’میں ان تمام افراد کی شکر گزار ہوں جو کورونا کے دوران میری خیریت دریافت کرتے رہے۔ آپ سب کو بہت شکریہ‘۔ رواں ماہ کے اوائل میں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو از خود سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا۔ کترینہ کیف نے لکھا تھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ کترینہ کیف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا تھا۔ بالی وڈ کی اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔