تہران : اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز خلیج عمان میں کارگو آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے میں ایران ملوث ہے ۔ اسرائیل کے مطابق آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں عملے کے دو اراکان ہلاک ہوئے ، جاں بحق ہونے والے عملے کے ارکان میں ایک سے کا تعلق برطانیہ جبکہ دوسرے کا رومانیہ سے تھا ۔ اسرائیلی شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے واقعہ کیسے پیش آیا تھا ۔ لیکن اسرائیلی وزیرخارجہ یا یر لیپڈ نے جمعہ کو ایرانی دہشت گردی کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ لیپڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران صرف اسرائیل کا مسلہ نہیں ہے ، دنیا کو اس حوالے سے خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔ آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری جانب برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ حقائق کو فوری طور پر جاننے کی کوشش کررہی ہے ۔ ایک بیان برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اس برطانوی شہری کےپیاروں کے ساتھ ہیں جو عمان کے ساحل پر آئل ٹینکر کے واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جہازوں کو بین الااقوامی قانون کے مطابق آزادانہ طور پر گزرنے کی اجازت ہونے چاہیے ۔ کمپنی نے مزید کہا کہ گارگو آئل ٹینکر اب اس کے عملے کے قبضے میں ہے اور امریکی بحریہ کی مدد سے اس محفوط مقام پر لے جایا جارہا ہے ۔