تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس آج — ملکی صورتحال پر اہم انکشافات متوقع

ڈی-جی-آئی-ایس-پی-آر-کی-اہم-پریس-کانفرنس-آج-—-ملکی-صورتحال-پر-اہم-انکشافات-متوقع

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی ، جس میں وہ ملکی سلامتی، سرحدی صورتحال اور حالیہ واقعات سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے.

یاد رہے چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا تھا پاکستان کی دفاعی ترقیاتی حکمتِ عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز کے ساتھ اندرونِ ملک تیار کردہ ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر مبنی رہی ہے۔

معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو کےحصول کے لیے تیار رہتے ہیں تاہم پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی اور تصدیق کی کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں