ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے کپتان برقرار
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2026
ترجمان کراچی کنگز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وارنر پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے جس کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔
کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔