تازہ ترین

ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

ڈیل-سٹین-ٹیسٹ-کرکٹ-سے-ریٹائر

کیپ ٹائون (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ۔ڈیل سٹین نے 2004 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور وہ 93 میچز میں 439 شکار کرچکے ہیں۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے بائولر ہیں۔اپنے بیان میں ڈیل سٹین نے کہا کہ دوبارہ ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کا سوچنا انتہائی خوفناک ہے تاہم کبھی کرکٹ نہ کھیلنے کا سوچنا اس سے بھی زیادہ خوفناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج میں ٹیسٹ فارمیٹ سے راہیں جدا کررہا ہوں جس سے میں بے حد لگاؤ رکھتا تھا، میرے خیال میں ٹیسٹ کرکٹ سب سے بہترین فارمیٹ ہے ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں