تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹر کٹ ہسپتال وہاڑی کا دورہ،وارڈز کا معائنہ کیا

ڈپٹی-کمشنر-کا-ڈسٹر-کٹ-ہسپتال-وہاڑی-کا-دورہ،وارڈز-کا-معائنہ-کیا

ضلع وہاڑی میں 5قرنطینہ سنٹرز اور ایک ایچ ڈی یو قائم کردیا گیا ہے ،وقاص رشید وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کا وزٹ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے آئسولیشن رومز اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا انہوں نے کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو چوکس رہنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں کورونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے بتا یا کہ ضلع وہاڑی میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 5قرنطینہ سنٹرز اور ایک ایچ ڈی یو قائم کردیا گیا ہے قرنطینہ سنٹرز میں 360افراد کی رہائش کی گنجائش ہے ان سنٹرز میں بجلی،پانی،پینے کا پانی سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں ڈی سی کمپلیکس میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کی جاسکیں اور لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گاکنٹرول روم میں ضلعی انتظامیہ،پولیس، ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے نمائندے موجود ہوں گے کورونا کے حوالے سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری067-3365508،067-3362195موبائل نمبر0316-3365508پر رابطہ کر سکتے ہیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں وی چوک پر جاری کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے وی چوک میں لگائے جانیوالے مونومنٹس اور ماڈلز کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر نے ملتان روڈ،لڈن روڈ اور بوریوالا روڈ پر جاری شجر کاری مہم کو بھی چیک کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں