تازہ ترین

ڈویژنل ،ڈپٹی کمشنر کا آرمی افسروں کے ہمراہ ہیلتھ فسیلٹیز کا دورہ

ڈویژنل-،ڈپٹی-کمشنر-کا-آرمی-افسروں-کے-ہمراہ-ہیلتھ-فسیلٹیز-کا-دورہ

انتظامات کاجائزہ لیا ،ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ،بریفنگ فیصل آباد: ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پاک آرمی کے اعلیٰ افسروں کے ہمراہ کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئے مختص کی گئیں کرونٹائن ہیلتھ فسیلٹیز کا دورہ کیا اور سنٹرز میں طبی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پاک آرمی کے افسروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے تاہم ضلع بھر میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات پر ذمہ دارانہ عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے سٹیشن سمیت دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے ہاتھ دھونے کیلئے پانی کے حمام اور صابن کی موجودگی یقینی بنائی جارہی ہے اسی طرح مختلف مقامات پر کلورین ملے پانی کے ٹینکرز بھی کھڑے کرائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کو کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مختص کیا گیاہے ۔پاک آرمی کے اعلیٰ افسروں نے بتایا کورونا وائرس کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے کوارڈینیشن یقینی بنائی جارہی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں