سرکاری آٹا نجی شخصیت کے گھر لے جانے اور سٹور کرنے کی ویڈیو موصول شہریوں کا احتجاج ،عوامی ،سماجی حلقوں کا ڈی سی فیصل آباد نے فوری کارروائی کامطالبہ ڈجکوٹ : میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ میں غریبوں کیلئے آنے والا سستا آٹا بااثر سیاسی شخصیات کے ڈیروں پر پہنچایا جانے لگا، جہاں پر ووٹ سپورٹ کے نام پر غریبوں کی بے بسی کا سودا کیا جاتا ہے ،دنیا نیوز کو آٹا نجی شخصیت کے گھر لے جانے اور سٹور کرنے کی ویڈیو موصول ہو گئی ۔ اس حوالے سے شہریوں ملک عثمان ، انور سدھیر ، شاہد نسیم اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے نام پر آنے والا سستا آٹا میونسپل کمیٹی ہال کے بجائے بااثر شخصیات کے گھر پہنچا دیا جاتا ہے اور چند بوریاں میونسپل کمیٹی آفس میں تقسیم کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سارا دن رش لگا رہتا ہے جس سے کورونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ چکا ہے اس حوالے سے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی فیصل آباد سے فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے