تازہ ترین

ڈبلیو ایم سی کا اجلاس, 2 ارب 35 کروڑ گرانٹ حاصل کرنیکا فیصلہ

ڈبلیو-ایم-سی-کا-اجلاس,-2-ارب-35-کروڑ-گرانٹ-حاصل-کرنیکا-فیصلہ

کورونا ہیلتھ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے فنانشل ایمرجنسی کے 1کروڑ روپے کی منظوری،قرنطینہ مرکز میں کام کرنیوالے 83سینٹری ورکرز اورسٹاف کو ڈبل تنخواہیں دی جائینگی ملتان: ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 45 ویں اجلاس کا انعقاد، اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت بورڈ کے اجلاس میں ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصرشہزاد ڈوگر، بورڈ ممبران خواجہ انیس ودیگر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں حکومت پنجاب سے مالی سال 21-2020 کے لئے 2 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس ہیلتھ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے فنانشل ایمرجنسی کے 1 کروڑ روپے کی منظوری،قرنطینہ مرکز میں خدمات سرانجام دینے والے 83سینٹری ورکرز اورسٹاف کو ڈبل تنخواہیں دینے ،ترمیم شدہ آرٹیکل آف ایسوسی ایشن اینڈ میمورنڈم آف ایسوسی ایشن ،میٹروپولیٹن کارپوریش کا درجہ ملنے کے بعدسینٹری ورکرز کی تعداد 26 سو تک بڑھانے ،سالڈویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تجویز کرنے کے لئے خواجہ انیس کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل دینے ، بھانے شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کے اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ قرنطینہ مرکز میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بے مثال کارکردگی نے سب کا سرفخر بلند کر دیا ہے مزید پڑہیئے : پاکستانی کا افغانستان میں امن کیلئے امریکی کوششوں کی حمایت کااعادہ وزیراعلیٰ نے زائرین کی میزبانی کے لئے پہلے اپنے ضلع ڈی جی خان کا انتخاب کیا، کمپنی بھانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے کوئی سیاسی دباؤ قبول نہ کرے ، سیمی اربن ایریاز میں بھانوں کے قیام کی پالیسی تیار کی جائے ،سالڈ ویسٹ کو فروخت کرکے آمدنی حاصل کرنے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ تیار کرے ،محکمہ توانائی پنجاب اس حوالے سے مکمل سپورٹ کرے گا۔ڈپٹی کمشنرعامرخٹک نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ایمرجنسی کے دوران کمپنی نے بہترین کام کیا، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو پاکستان کی ماڈل کمپنی بنایا جائے گا ،ایم ڈی ناصر شہزاد ڈوگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ ایمرجنسی اور قرنطینہ مرکز کی ذمہ داری ایک بڑا چیلنج تھا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں