تازہ ترین

چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کے لیے نیا اعلان

چیٹ-جی-پی-ٹی-استعمال-کرنے-والوں-کے-لیے-نیا-اعلان

نیویارک : اوپن اے آئی نے ان کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا جن کی کم عمر 18 سال سے کم ہے۔

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے نئی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں کم عمر یعنی 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ چیٹ بوٹ کے استعمال میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 اوپن اے آئی کے سی ای او نے اعلان کیا ہے کہ اب ایسے نئے ضوابط نافذ کیے جائیں گے جو 18 سال سے کم عمر صارفین کیلئے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کو محفوظ بنائیں گے۔

 Chat GPT

سیم آلٹمین کے مطابق ہماری ترجیحات میں پرائیویسی اور آزادی کے مقابلے میں حفاظت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ یہ ایک نئی اور طاقتور ٹیکنالوجی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کم عمر بچوں کو سب سے زیادہ تحفظ درکار ہے۔

نئی پالیسی کے تحت چیٹ جی پی ٹی کو بچوں سے بات کرتے ہوئے جنسی نوعیت کی گفتگو اور خودکشی سے متعلق بات چیت میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

 اب 18 سال سے کم عمر صارفین کے ساتھ یہ "فلرٹی” گفتگو نہیں کرے گا اور خودکشی کے موضوعات پر گفتگو میں بھی مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اوپن اے آئی کا مزید کہنا ہے کہ والدین کو اب یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنے بچوں کے لیے "بلیک آؤٹ آورز” مقرر کرسکیں گے، یعنی ایسا وقت جس میں بچوں کو چیٹ جی پی ٹی دستیاب نہیں ہوگا، یاد رہے کہ یہ فیچر پہلے موجود نہیں تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں