سینٹ اجلاس میں توشہ خانہ سے متعلق جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے بل پیش کیا۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کےحوالے سے کوئی قانون موجود نہیں۔
مشتاق احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ 20 سال کا جو توشہ خانہ ریکارڈ پیش کیا اس میں بندر بانٹ ہے میرے بل کے مطابق کوئی بھی ان کو بیچ نہیں سکتا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے بھی اسی قسم کا بل پہلے ہی متعارف کروا رکھا ہے،وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا بہرہ مند تنگی کا بل کمیٹی میں پہلے ہی موجود ہے۔