تازہ ترین

چوکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانا مشن ، قمر زمان

چوکوں-اور-گرین-بیلٹس-کو-خوبصورت-بنانا-مشن-،-قمر-زمان

ملتان: ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان قمر زمان قیصرانی نے کہا ہے کہ چوکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانا ادارے کا مشن ہے , نمبر چو ک کی از سر نو تعمیر کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 9نمبر چوک کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس اور چوکوں کو خوبصورت بنانا ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پارکوں اور گرین بیلٹس کو بہتر کر رہے ہیں۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، گرین بیلٹس اور چوکوں پر شجر کاری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثرو دیگر بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں