لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چند شر پسند عناصر سے میری وزیر اعظم سے ملاقات ہضم نہیں ہورہی، گورنرہاوس میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حاسدین زہن نشین رکھیں،وزیراعظم سے کوئی بغیر شیڈول ملاقات نہیں کرسکتا، پروٹوکول سے کال موصول ہونے کےبعدہی میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، گورنرہاوس میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1424776057379594241 فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ چند شر پسند عناصر سے میری وزیر اعظم سے ملاقات ہضم نہیں ہورہی، بے بنیاد پراپیگنڈا کیاجارہاہے، حاسدین کے ہاتھوں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں آئے گا ،ایسے عناصر ہوش کے ناخن لیں۔