تازہ ترین

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالقعدہ جمعة المبارک کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن

چاند-نظر-نہیں-آیا،-یکم-ذوالقعدہ-جمعة-المبارک-کو-ہوگی،-مفتی-منیب-الرحمن

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو ماہِ ذوالقعدہ 1440ھ کا چاند نظرنہیں آیا، یکم ذوالقعدہ1440ھ جمعة المبارک5 جولائی2019ء کو ہوگی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر میٹ کمپلیکس محکمہٴ موسمیات، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلا س میں مرکزی کمیٹی علامہ سید افتخار حسین نقوی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے حافظ محمدسلفی، قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی ، علامہ سید علی کرار نقوی ،قاری محمدقبال نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمہٴ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز ا ور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں کسی مقام سے بھی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی، محکمہٴ موسمیات نے بھی اپنے تمام مراکز سے اور جامعة الرشید کے تمام مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی ہے، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذوالقعدہ 1440ھ جمعة لمبارک 5 جولائی2019ء کو ہوگی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں