تازہ ترین

پی پی نے سندھ کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے، نصرت سحر

پی-پی-نے-سندھ-کے-وسائل-دونوں-ہاتھوں-سے-لوٹے،-نصرت-سحر

12سال سے اسمبلی میں چیخ رہی ہوں، حالات سدھرنہیں رہے ،رکن صوبائی اسمبلیسردار رحیم کے ہمراہ سجاول کے اسپتالوں کادورہ،سہولتوں کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی بدھو تالپور،اندرون سندھ: مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی اور سیکریٹری جنرل سردار رحیم تنظیمی دورے پر سجاول پہنچ گئے ۔نصرت سحر عباسی نے سجاول کے اسپتالوں کے دورے کے موقع پر وہاں صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی اور گندگی پر برہمی کا اظہارکیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سجاول کے منتخب نمائندوں پر اسمبلی میں چپ رہنے اور عوام کے مسائل پر بات تک نہ کرنے کا الزام بھی لگایا ۔ انہوں نے کہاکہ میں بارہ سال سے اسمبلی کے فلور پر سندھ کے مسائل کے لئے چیخ رہی ہوں مگر سندھ کے حالات سدھرنے کا نام نہیں لے رہے۔ میں واپس جاکر اسمبلی میں سجاول اور ٹھٹھہ کے عوام کیلئے آواز اٹھاؤں گی ۔ٹھٹھہ میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے جنرل باڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ 12سال سے سندھ کے وسائل لوٹنے والی جماعت کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور مقابلہ کیا جائیگا، سندھ کے عوام ان سے کرپشن کا بدلہ بلدیاتی انتخابات میں لیں گے ۔سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے مگر سندھ حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ۔ تھر پارکر میں ورکرز کنونشن کی صدارت کرتے ہوئے فنکشنل مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ تنظیم کے بغیر ہماری عزت نہیں ہوسکتی،ہم تنظیم سازی کیلئے دورے پر نکلے ہیں، پیپلز پارٹی نے کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے لوگ ان سے ناراض ہیں۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر فقیر جادم منگریو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں