تازہ ترین

پی ٹی آئی تاندلیانوالہ کی طرف سے ہسپتال میں ماسک تقسیم

پی-ٹی-آئی-تاندلیانوالہ-کی-طرف-سے-ہسپتال-میں-ماسک-تقسیم

خطرناک وبا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز دن رات کوشاں ہیںجلد ہی پولیس اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین میں ماسک تقسیم کئے جائینگے ،خالد محمود تاندلیانوالہ: وائرس نے پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اس موذی اور خطرناک وبا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز دن رات کوشاں ہیں۔ پوری قوم اس وقت میڈیکل کے عملے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور قوم کے ان محسنوں کیلئے دعاگو ہے جو اس وبا کو پاکستان سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمودنے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں ایم،ایس ڈاکٹر عظمت عباس کوہسپتال سٹاف ،ملازمین اور مریضوں کے لئے ہزاروں کی تعدادمیں ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ جلد ہی پولیس اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین میں ماسک تقسیم کئے جائیں گے ،کل ہم نے دو سو افراد تک ان کے گھروں تک آٹے کے تھیلے پہنچا ئے انشااﷲ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا مستحق افراد تک راشن ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا اولین مقصد ہے ، تحریک انصاف تاندلیانوالہ عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں