امتیازشیخ نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشارپھیلاتے خوداندرونی خلفشار کا شکارہوچکی،تحریک انصاف میں کافی گروپ بن چکے ہیں، شاہ محمود قریشی اور پرویزالٰہی میں قیادت کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے ملتان سے شاہ محمود کی سیاست کا صفایا کردیا۔
امتیازشیخ نے دعوی کیا کہ چیٸرمینی کے امیدوار پی ٹی آئی رہنماء عمران خان کی نااہلی کا انتظار کررہے ہیں سیاست میں بلاول بھٹو زرداری طلوع جبکہ عمران اور شاہ محمود غروب ہوچکے۔
صوبائی وزیرنے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بدزبانی سے گریز کریں۔ بصورت دیگر جیالے انھیں جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔