کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوئمر کرن خان اور ٹینس اسٹار سارہ محبوب کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سوئمر کرن خان اور ٹینس اسٹار سارہ محبوب کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، خواتین کرکٹ فینز کو بھی پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس تیس فیصد رعایت پر دی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق خواتین رعایتی ٹکٹس 7 سے 15 مارچ تک کے میچز کے لیے خرید سکیں گی، 8 مارچ کو کرن خان اور سارہ محبوب کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔ https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1235895103866232832 پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق قومی ویمنز ٹیم اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھے گی، خواتین کھلاڑی لاہور قلندرز، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئے گی۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ 8 مارچ بروز اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1235895825445851138 خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ملک کے لیے خدمات انجام دینے والے ہیروز کو پی ایس ایل میچز کے دوران مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد ملکی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا اور نئی نسل کو ان کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔