پی ایس پی ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی ہرممکن مدد کریگی،مصطفی کمال
شائع شدہ تاریخ 24 جولائی, 2019
پاک سرزمین پارٹی کے چئرمین سید مصطفی کمال نے اعلان کیا ہے کہ انکی پارٹی مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی ہر ممکن مدد کریگی۔ اس بات کا اعلان *انہوں نے نجی ٹی وی چنیل کے پروگرام کے اینکر کے ایک* سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایم کیو ایم کے قائدین جنہیں کچھ عرصہ پہلے تک شہید انقلاب قرار دے رہے تھے آج اس خاندان کو پوری پارٹی نے بھلا دیا ہے اور آج یہ خاندان بر طانیہ میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔سابق ناظم کراچی نے کہا کہ میں نے آج ہی اپنی پارٹی کی برطانیہ شاخ کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ سے رابطہ کریں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔#