لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز ،لاہور قلند رز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی روسو نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،کپتان محمد رضوان بھی 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ عامر عظمت نے 33 اور شان مسعود نے 2 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔