تازہ ترین

پی ایس ایل7 : آج اسلام آبا د یونائیٹڈاور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا

پی-ایس-ایل7-:-آج-اسلام-آبا-د-یونائیٹڈاور-پشاور-زلمی-میں-جوڑ-پڑے-گا

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  ساتویں ایڈیشن  کے دوسرے مرحلے میں آج 24واں میچ کھیلا جائے گا ۔ جس میں اسلام آبادیونائیٹڈ اور پشاور زلمی  مد مقابل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ  میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ پشاور زلمی   وہاب ریاض (کپتان)، شعیب ملک  ، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر اسلام آباد یونائیٹڈ ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ ، کولن منرو، آصف علی، مبشر خان ، اعظم خان ، زاہد محمود، محمد وسیم  جونیر ، فہیم اشرف ، حسن علی ، مرچنٹ  پوائنٹس ٹیبل پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 8، 8 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔  رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے  میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سےشکست دی تھی ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں