تازہ ترین

پی ایس ایل : فوڈسٹریٹ بند, میٹروبس سروس جزوی معطل

پی-ایس-ایل-:-فوڈسٹریٹ-بند,-میٹروبس-سروس-جزوی-معطل

27فروری سے 8مارچ تک میچز کے دوران میٹروبس سروس 2گھنٹے صبح اور 2گھنٹے شام معطل، ڈبل روڈ اور شمس آباد سٹیشن آج سے مکمل بند ہوں گے سکیورٹی کیلئے پاک فوج، رینجرز، ایس پی یو، جڑواں شہروں کی پولیس کے 7ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے ، میچ سے 1گھنٹہ قبل سٹیڈیم بند کر دیا جائیگا راولپنڈی : پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) پانچویں ایڈیشن کے راولپنڈی میں میچز کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے فوڈسٹریٹ بند کر دی گئی، آج سے سٹیڈیم روڈ مکمل بند ہوگا، راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس آج سے جزوی معطل جبکہ شمس آباد سٹیشن مکمل بند رہے گا۔ 27فروری سے 8مارچ تک 8میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے جن کی سکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے فوڈسٹریٹ 8مارچ تک مکمل طورپر بند کرا دی ہے ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کے باعث آج سے سٹیڈیم روڈ بھی بند کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں کی ہوٹل اور سٹیڈیم آمدورفت کے دوران جڑواں شہروں کے درمیان میٹروبس سروس 2گھنٹے صبح اور 2گھنٹے شام معطل رہے گی۔ راولپنڈی میں پی ایس یل میچوں کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج، رینجرز کے علاوہ آئی جی اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی ریزرو سمیت 5ہزار سے زائد افسر اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے ، سکیورٹی اور ٹریفک کا پلان ترتیب دے دیا گیا۔ موٹر سائیکل یورالوجی سینٹر کی نئی عمارت میں جبکہ گاڑیاں شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں پارک کی جائیں گی اور سٹیڈیم تک 80بسوں پر مشتمل شٹل سروس چلائی جائے گی، میچ سے 1گھنٹہ قبل سٹیڈیم بند کر دیا جائے گا۔ سی پی او احسن یونس نے پر یس کانفرنس میں بتایا کہ سکستھ روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ پر ہر قسم کی آمدورفت معطل رہے گی، مری روڈ کو کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔ ادھر سکیورٹی اقدامات کیلئے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے سرینا ہوٹل اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے فول پروف سکیورٹی انتظامات اور افسروں و اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ انہو ں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی قیام گاہ کے داخلی مقام پر واک تھر و گیٹس نصب، علاقہ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ سر چنگ اور کومبنگ جا ری رہے گی۔ اسلام آباد پولیس کے 2200افسر اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی دینگے ۔ مانٹیرنگ کیلئے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں