تازہ ترین

پی ایس ایل 7: لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

پی-ایس-ایل-7:-لاہور-قلندر-اور-اسلام-آباد-یونائیٹڈ-آج-مدمقابل

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں آج  ایک میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ  میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج  ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان اسلام آباد یونائیٹڈ ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ ، کولن منرو، آصف علی، مبشر خان ، اعظم خان ،  محمد وسیم  جونیر ، فہیم اشرف ، حسن علی ، مرچنٹ  پوائنٹس ٹیبل   پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 16پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 10، 10 پوائنٹس ہیں، نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز نے 8 میچوں میں شکست کے بعد گزشتہ روز لاہور قلندر کو ہراکر  پہلی فتح اپنے نام کی تھی، وہ پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ خیال رہے کہ لاہور قلندرز 8 میچوں میں 5 فتوحات کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے   کے لیے ایک میچ جیتنا ضروری ہے ۔ ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں