کراچی : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 میں برتری حاصل کرنے کی جنگ جاری ہے ، کراچی اسٹیدیم میں شام سات بجے میچ شروع ہوگا۔ ایونٹ کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اُتریں گی ۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ ملتان سلطانز محمد رضوان(کپتان ) ، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ اسلام آباد یونائیٹڈ ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ ، کولن منرو، آصف علی، مبشر خان ، اعظم خان ، شاداب خان (کپتان ) محمد وسیم جونیر ، فہیم اشرف ، حسن علی ، مرچنٹ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز پہلے کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔