تازہ ترین

پی ایس ایل 7 : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

پی-ایس-ایل-7--:-کراچی-کنگز-نے-لاہور-قلندرز-کو-شکست-دیدی

کراچی: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ۔۔۔ رنز سے شکست دیدی ہے۔ لاہور قندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 8 رنز ،فخر زمان 1 رنز ، کامران غلام 13 رنز بنا سکے۔ جبکہ محمد حفیظ 33 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ہیری بروق 26 رنز جبکہ  ڈیوڈ 31 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے 4 آوٹ کیے، عماد وسیم 1 جبکہ کرس جورڈن نے 2 آوٹ کیے۔  کراچی کنگز 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اورلاہور قلندرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کراچی کنگز کی جانب سے  بابر اعظم  39 اور قاسم اکرم 26 رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی  بیٹسمین وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، شرجیل خان 2، جو کلارک 4 اور روحیل نذیر 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ لاہورقلندرز کی جانب سے راشد خان نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، زمان خان نے بھی چار وکٹیں حاصل کی جبکہ  شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ خیال رہے کہ  کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں