کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیون کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دیدی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 178 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ اسلام آباد کی جانب سے پال سٹرلنگ نے 39 اور کپتان شاداب خان نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ کولن منرو نے33 رنز بنائے جب کہ اعظم خان 16 رنز بنا سکے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم، عمیدآصف، عثمان شنواری اور محمد نبی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ۔ فاسٹ بولر کرس جارڈن کنگز کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں جب کہ عمران جونیئر اور عامریامین کی جگہ کرس جارڈن اور عثمان شنواری ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔