پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

شائع شدہ تاریخ 02 اپریل, 2026
پی-ایس-ایل-11-کوئٹہ-گلیڈی-ایٹرز-کا-اسلام-آباد-یونائیٹڈ-کو-جیت-کیلئے-184-رنز-کا-ہدف

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ شامل حسین 21،  خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن نے 29 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔