پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کو دھچکا، دو غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس

شائع شدہ تاریخ 15 اپریل, 2026
پی-ایس-ایل-11-میں-پشاور-زلمی-کو-دھچکا،-دو-غیر-ملکی-کھلاڑی-وطن-واپس

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ٹیم پشاور زلمی کے بنگلادیشی کرکٹرز ناہید رانا اور شورف الاسلام وطن واپس روانہ ہوگئے تاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں میں حصہ لے سکیں۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے خلاف ناہید رانا نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شورف الاسلام نے بھی کفایتی بولنگ کی۔

واضح رہے کہ اس میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر شورف الاسلام اور ناہید رانا کے این او سی میں ایک دن کی توسیع کی تھی۔