تازہ ترین

پی ایس ایل نمائشی ویمنز میچز : ایمازونز کی سپر ویمن کیخلاف بیٹنگ جاری

پی-ایس-ایل-نمائشی-ویمنز-میچز--ایمازونز-کی-سپر-ویمن-کیخلاف-بیٹنگ-جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی ویمنز کرکٹ کے پہلے میچ میں ٹیم ایمازونز کی سپر ویمن کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پی ایس ایل نمائشی ویمنز کرکٹ کا پہلا میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس  کیلئے کپتان بسمہ معروف نے   ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 ایمازونز ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف اور سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کررہی ہیں۔

نمائشی میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے  18۔ 18کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں تشکیل دی  گئی ہیں،  نمائشی ویمنز کرکٹ میچز میں 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت 7 ممالک کی ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں۔

خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 نمائشی میچز کھیلے جائیں گے،   دوسرا میچ  10 اور تیسرا میچ   11 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں