پی ایس ایل میں دلچسپ مقابلہ، پنڈیز کی بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ
شائع شدہ تاریخ 28 مارچ, 2026
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پنڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز رضوان اور یاسر خان نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یاسر خان نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی جبکہ محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یاسر خان 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 83 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دونوں اوپنرز کو محمد علی نے آؤٹ کیا۔