کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں اب تک 7 میچز کھیلے جاچکے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 4پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو میں آج اور کل آرام کا دن ہے، بدھ کے روز سے دوبارہ چھکے اور چوکوں کی برسات ہوگی، پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے، سابق چیمپئن پشاور زلمی دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ کراچی کنگز کے بھی دو پوائنٹس ہیں اور پانچویں نمبر پر براجمان ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم دو میچز ہارنے کے بعد بدستور آخری نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 1 وکٹ سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ دن میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔