تازہ ترین

پی ایس ایل سیون، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

پی-ایس-ایل-سیون،-کوئٹہ-گلیڈی-ایٹرز-اور-پشاور-زلمی-کی-ٹیمیں-آج-آمنے-سامنے-ہوں-گی

کراچی : پی ایس ایل سیون کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان سپر لیگ سیون میں آج بھی بڑا مقابلہ ہو گا۔ واحد میچ میں کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام سات بجے کراچی نیشنل اسٹیڈیم  میں زور آزمائی کریں گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد  کر رہے ہیں  جبکہ  زلمی  کے قائد وہاب ریاض کے  قرنطینہ  میں ہونے کے سبب  آج کا  میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ کے جیسن  رائے ، ڈین لارنس ، بین ڈکٹ ، جمیز فلکنر ، محمد حسنین  اور نسیم شاہ مخالفین کو پریشان کرنے کے لیے بے چین ہیں۔  دوسری جانب پشاور زلمی کو شعیب ملک ، بین کٹنگ، حیدر علی ،ٹام کیڈ مور  اور کامران اکمل   کا ساتھ حاصل ہے جو کسی بھی ٹیم کے خلاف   رنز کا پہاڑ کھڑا کر سکتے ہیں۔ ثاقب محمد ، محمد حارث ،سہیل خان ،سلمان ارشاد  پر مشتمل بولنگ اسپیل گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کے رنز روکنے کے لیے بے تاب  ہے۔ باہمی   ریکارڈ  کے جائزے میں  پشاور زلمی کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے ۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز کی ٹیمیں 18 بار آمنے سامنے آئیں جن میں 9 میچز  پشاور زلمی  نے جیتے  اور 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مارا جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں