تازہ ترین

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر — مفاہمت کا اشارہ۔

پیپلزپارٹی-اور-ن-لیگ-میں-سیز-فائر-—-مفاہمت-کا-اشارہ۔

نواب شاہ : صدر مملکت آصف زرداری اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوگیا۔

حکومتی وفد صدر آصف زرداری کا وزیراعظم کے لیے پیغام لے کر روانہ ہوا، صدر سے ایازصادق، اسحاق ڈار اور محسن نقوی نے ملاقات کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیز فائر کے بعد دونوں جماعتوں کی قیادت نے رہنماؤں کو مزید بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان سیزفائر میں محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر پی پی اور سندھ کے عوام کی دل آزاری پر تحفظات کا اظہار کیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اہم اتحادی جماعتیں ہیں، سندھ کے عوام کی دل آزاری پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے معذرت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ن لیگ سندھ اور پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت کے درمیان لفظی کولہ باری جاری ہے، جو سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں اور چولستان کینال منصوبے میں پانی کے حقوق جیسے معاملات پر شروع ہوئی تھی۔

 سندھ کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جسے آپ سندھو دیش کہتے ہیں، عظمیٰ بخاری

سندھ میں برسر اقتدار پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر برہم ہے، حالانکہ اُن ( مریم نواز) کی جماعت (ن) لیگ وفاق میں بھی حکمران ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں