نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کے لیے ہو گا۔