تازہ ترین

پیسر حسن علی بھی بھارت سے دلہنیا لانے کے لیے تیار

پیسر-حسن-علی-بھی-بھارت-سے-دلہنیا-لانے-کے-لیے-تیار

رشتے کے حوالے سے بات چیت جاری،ابھی فائنل نہیں ہوا:فاسٹ باﺅلر،لڑکی ایمرٹس ایئر لائن میں انجینئر ہے:بھارتی صحافی لاہور شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار، ایک بھارتی صحافی کے دعوے کے مطابق فاسٹ باﺅلر حسن علی جلد شادی کرنے والے ہیں اور ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتیصحافی کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔صحافی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی ایک بھارتی لڑکی شامیہ آرزو کے ساتھ 20اگست کو نکاح کررہے ہیں،نکاح کی یہ تقریب دبئیمیں ہوگی، ان کی ہونے والی دلہن کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے ۔ https://twitter.com/navneet_mundhra/status/1156108681966055424 دوسری جانب فاسٹ باﺅلر حسن علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں خاندانوں میں ابھی اس رشتے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے تاہم ابھی تک رشتہ فائنل نہیں ہوا ہے ۔واضح رہے کہ اگر فاسٹ باﺅلر حسن علی بھی بھارتی لڑکی کو اپنی اہلیہ بناتے ہیں تو یہ پہلا موقع نہیں ہوگا جب کسی پاکستانی کرکٹر نے بھارت سے دلہن لائی ہو۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان بھی بھارتی خواتین سے شادی کر چکے ہیں، اگر حسن علی بھیبھارت کی کسی خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو پھر وہ بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں