تازہ ترین

پچاس ہزارروپے کی شاپنگ پر شناختی کارڈ دینے کی شرط ختم

پچاس-ہزارروپے-کی-شاپنگ-پر-شناختی-کارڈ-دینے-کی-شرط-ختم

ٹیکس کا واویلا جب سے شروع ہوا ہے تو اس کے ساتھ کئی سختیاں بھی عائد کی گئی ہیں جن میں سے ایک تو یہی کہ کوئی بھی شخص اگر پچاس ہزار سے زائد کی خریداری کرتا ہے تو اس سے شناختی کارڈ نمبر لیاجائے،اب لوگ کنفیوز ہو گئے تھے کہ کیاخواتین بھی اپنے آئی ڈی کارڈ کا نمبر دیں گی یانہیں۔ کیونکہ خواتین کو اپنا آئی ڈی کارڈ نمبر مس یوز ہونے کااندیشہ بھی ہوتا ہے۔ اس حوالے سے وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ وفاقی ریونیو بورڈ نے خواتین کے لیے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر والد یا شوہر کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پیش کرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔شیریں مزاری کی جانب سے یہ بیان چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے گفتگو کے بعد سامنے آیا۔ وزارت انسانی حقوق نے خواتین کی خریداری پر مبینہ طور پر یہ شرط عائد کیے جانے پر مذمتی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ بات بالکل غلط ہے، چیئرمین ایف بی آر سے بات ہوئی اور انہوں نے کہا کہ یہ 'رعایت' ان خواتین کے لیے ہے جو غلط استعمال کے ڈر سے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی نہیں دینا چاہتیں۔ 'انہوں نے کہا کہ وہ خواتین جو اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دینے پر راضی ہوں انہیں اپنے شوہر یا والد کے کارڈ کی کاپی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اعلان ایف بی آر نے سیلز ٹیکس سرکولر کے ذریعے کیا تھا، جس میں مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی وضاحت کی گئی تھی۔ سرکولر میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ ایف بی آر کی جانب سے ایسے خریداروں سے شناختی کارڈ نمبر طلب کیا گیا ہے، اس کی نقل نہیں۔سرکولر میں مزید کہا گیا تھا کہ 'ایف بی آر، ملک کی ثقافتی رکاوٹوں اور روایات سے پوری طرح باخبر ہے، اس لیے عام خاتون صارف کی جانب سے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر اس شق پر عملدرآمد کے لیے ان کے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا۔پیر کو جاری ہونے والے سرکولر کی شقوں کے مطابق تمام شہریوں کو سیلز ٹیکس رجسٹرڈ شخص سے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر اپنا شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں