تازہ ترین

پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے:راشد حفیظ

پولیو-مہم-کامیاب-بنانے-کیلئے-سب-کو-کردار-ادا-کرنا-چاہیے:راشد-حفیظ

صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ وطن کی تعمیر نو میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا پی ٹی آئی کا مشن ہے، راولپنڈی : پولیو کے خاتمہ کیلئے 17فروری سے شروع ہونے والی ملک گیر مہم کامیاب بنانے میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومت تعلیم اور جدید فنی مہارتوں کے فروغ اور ان کا معیار بہتر بنانے پر خاص توجہ دے رہی ہے ، احساس اور کامیاب جوان سمیت دیگر سکیموں کے ذریعے روزگار کی فراہمی کے مواقع سے غربت کے خاتمہ کیلئے بے مثال کاوشیں ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا سفر آسان کر رہی ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارمختلف وفود سے ملاقاتوں، محکمہ لٹریسی کے افسران کے اجلاس اور کمیونٹی لرننگ سنٹر لاہور کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں