پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد دھماکے کے بعد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے ، پولیس سینٹر میں اہلکاروں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مزید نفری بھی پہنچ گئی، پولیس ٹریننگ اسکول کو کلیئر کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق اب تک 7 لاشیں اسپتال لائی گئیں ہیں، واقعے میں زخمی 11افراد زیرعلاج ہیں، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔